Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیمار پر جمعہ فرض ہے یا نہیں اور وہ گھر پر ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2080
Issued
01 ربیع الثانی 1445ھ / 17 اکتوبر 2023ء

Question

کیا بیماری کے سبب جمعہ کی فرضیت ساقط ہو جاتی ہے؟ نیز کیا اگر کوئی بیماری کے سبب مسجد نہ جائے، تو کیا اس صورت میں چند لوگوں کے ساتھ مل کر نماز جمعہ کو گھر میں قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر جمعہ قائم نہیں کیا جا سکتا تو کیا ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتا ہے یا ظہر کی نماز تنہا ادا کرنا ضروری ہو گا؟

Answer (beginning)

مطلقاً بیماری کے سبب نماز جمعہ کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی، بلکہ بیماری کے سبب جمعہ کی فرضیت ساقط ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تفصیل یہ ہے کہ اگر بیماری ایسی ہو کہ مریض اس بیماری کے سبب خود جامع مسجد تک جمعہ کیلئے نہ جا سکتا ہو اور علامہ حلی علیہ الرحمہ کی تحقیق کے مطابق یہ بھی کہ کوئی ایسا شخص بھی نہ ہو کہ اسے اٹھا کر یا وہ نیل، چٹنی وغیرہ کے ذریعے جمعہ کیلئے مسجد لے جائے یا مریض خود سے یا کسی شخص کی مدد سے مسجد جا سکتا ہو لیکن بیماری کے بڑھ جانے یا دیر سے صحیح ہونے کا حقیقی خطرہ ہو، تو اب ایسے مریض پر نماز جمعہ فرض نہیں، اس پر ظہر کی ادائیگی لازم ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.