Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرشتوں سے مدد مانگنا
- Answered by
- مولانا محمد نوید چشتی عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2069
- Issued
- 28 ربیع الاول 1445ھ / 15 اکتوبر 2023ء
Question
ہم اہلسنت انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام، اور اولیائے کرام سے مدد مانگتے ہیں اور استغاثہ کرتے ہیں۔ کیا فرشتوں سے بھی مدد مانگنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اور اولیائے کرام علیہم الرحمٰن کی طرح فرشتے بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں، اس لیے فرشتوں سے استغاثہ کرنا، یا ان سے مدد مانگنا بھی جائز ہے قرآن پاک میں فرشتوں کے مدد گار ہونے کا ذکر ہے اور حدیث پاک سے فرشتوں سے مدد مانگنے کا ثبوت ملتا ہے۔ ہاں عقیدہ یہ ہو کہ حقیقی مدد تو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے، اور انبیائے کرام، فرشتے علیہم الصلوٰۃ والسلام، اولیائے عظام علیہم الرحمٰن، اور اللہ پاک کے دیگر نیک و مقرب بندے اس کی دی ہوئی قدرت سے مدد کرتے ہیں کیونکہ ہر شے کا حقیقی مالک و مختار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے، اللہ پاک کی عطا کے بغیر کوئی مخلوق کسی قسم کا اختیار…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.