Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدہ کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2058
- Issued
- 23 ربیع الاول 1445ھ / 10 اکتوبر 2023ء
Question
سجدہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
نماز کا فرض سجدہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے ہوئے پہلے گھنٹے رکھے جائیں، پھر ہاتھ، پھر ناک پھر پیشانی۔ اور دونوں ہاتھ، چہرہ کے برابر میں اس طرح ہوں کہ انگوٹھے کانوں کی سیدھ میں ہو جائیں اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف کر دے اور سجدے سے اٹھنے میں اس کا عکس کرے یعنی پہلے پیشانی اٹھائے، پھر ناک، پھر ہاتھ اور پھر گھنٹے۔ نیز مرد کیلئے سجدہ میں سنت یہ ہے کہ وہ اپنے بازو کروٹوں سے، پیٹ رانوں سے جدا رکھے، اور کلائیں زمین پر نہ بچھائے، ہاں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں جب صف میں ہو تو اب بازو کروٹوں سے جدا نہ کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.