Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچی کا نام آنیہ رکھنا کیسا ؟

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
Fatwa no.
WAT-2054
Issued
22 ربیع الاول 1445ھ / 09 اکتوبر 2023ء

Question

بچی کا نام آنیہ رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

"آنیہ" جمع کا لفظ ہے اور اس کی واحد ہے، "اناء" جس کا معنی ہے برتن۔ (المنجد عربی اردو، صفحہ 39، خزینہ علم وادب، لاہور) (القاموس الوحید، صفحہ 140، مطبوعہ ادارہ اسلامیات، کراچی) لہذا "آنیہ" نام نہ رکھا جائے اس لیے کہ اس کا کوئی اچھا اور بامقصد معنی نہیں ہے۔ بہتر ہے کہ صحابیات یا امحات المونین یا صالحات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں کہ حدیث پاک میں صالحین کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے جیسا کہ مسند الفردوس میں ہے: "تسموا بخیار کم" یعنی: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.