Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازجنازہ میں صفوں کی تعداد کتنی ہو ؟
- Answered by
- مولانا محمد سعید عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2052
- Issued
- 20 ربیع الاول 1445ھ / 07 اکتوبر 2023ء
Question
نماز جنازہ میں کتنی صفیں ہونی چاہئے؟
Answer (beginning)
نماز جنازہ میں مستحب یہ ہے کہ کم از کم تین صفیں بنائی جائیں، اگرچہ حاضرین کم ہوں۔ فقہاء کرام نے یہاں تک فرمایا کہ اگر سات آدمی ہوں تو ایک آدمی کو ان میں سے امام بنایا جائے، پہلی صف میں تین آدمی کھڑے ہوں، دوسری صف میں دو آدمی اور تیسری صف میں ایک آدمی کھڑا ہو۔ اگر حاضرین زیادہ ہونے کی وجہ سے صفیں زیادہ بنائی جائیں تو بہتر ہے کہ صفیں طاق عدد میں ہوں۔ نماز جنازہ میں تین صفیں مستحب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حدیث پاک میں فرمایا جس پر تین صفیں نماز پڑھیں، اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے اور ایک روایت میں ہے اس کی بخشش کر دی جاتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.