Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عروب نام رکھنا کیسا ہے ؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2046
- Issued
- 18 ربیع الاول 1445ھ / 05 اکتوبر 2023ء
Question
"عروب" نام کا معنی کیا ہے؟ کیا لڑکی کا نام عروب رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer (beginning)
لغت میں عروب کا معنی "اپنے شوہر کی محبوب بیوی" ہے۔ اس معنی کے اعتبار سے لڑکی کا نام "عروب" رکھنا جائز ہے۔ مگر بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات، صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کیونکہ احادیث مبارکہ میں نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے نیز اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہوگی۔ تاج العروس میں لفظ "عروب" کا معنی یہ ہے: "امرأة المحتببة الى زوجها" یعنی اپنے شوہر کی محبوب بیوی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.