Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صنم نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری
Fatwa no.
WAT-2043
Issued
17 ربیع الاول 1445ھ / 04 اکتوبر 2023ء

Question

بچی کا نام صنم رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

صنم کے مختلف معانی آتے ہیں: مثلاً بت، مورتی، محبوب و معشوق، پیارا وغیرہ۔ (رابعہ اردو لغت، ص 736، مطبوعہ لاہور) محبوب، پیارا، ان معانی کے اعتبار سے تو یہ نام درست ہے، لیکن بت یا مورتی والے معنی کا اعتبار کیا جائے، تو یہ نام نہیں رکھ سکتے اور عموماً چونکہ اس نام سے اس مفہوم کی طرف بھی ذہن جاتا ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ نیز بیچیوں کا نام رکھنے کے حوالے سے بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.