Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انسان کا تھوک پاک ہے یا ناپاک

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری
Fatwa no.
WAT-2042
Issued
17 ربیع الاول 1445ھ / 04 اکتوبر 2023ء

Question

انسان کا تھوک پاک ہے یا ناپاک؟

Answer (beginning)

انسان کا تھوک پاک ہے، اگرچہ وہ کافر و جنبی ہو یا حیض و نفاس والی عورت، جب کہ اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہوئی نہ ہو۔ مثلاً کسی نے معاذ اللہ شراب پائی تو جب تک شراب کا کوئی جزء تھوک میں رہے گا تھوک ناپاک ہو گا اور جب اس کے سارے اجزا نکل جائیں گے خواہ منہ دھونے کے ساتھ یا تھوک وغیرہ سے نکل جانے کے ساتھ تو پھر تھوک پاک ہو جائے گا۔ اسی طرح اگر منہ میں بہتا خون آیا تو جب تک تھوک میں اس کا اثر باقی رہے گا، اس سے بھی تھوک ناپاک ہو جائے گا اور جب اس کا اثر زائل ہو جائے گا تو تھوک پاک ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.