Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غصے کا علاج
- Answered by
- مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2041
- Issued
- 17 ربیع الاول 1445ھ / 04 اکتوبر 2023ء
Question
مجھے غصہ بہت آتا ہے اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیں۔
Answer (beginning)
جب غصہ آ جائے تو ان میں سے کوئی بھی ایک یا ضرور تآسارے علاج فرما لیجئے: {۱} أَشْهَدُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھئے {۲} لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ پڑھئے {۳} چپ ہو جائیے {۴} وضو کر لیجئے {۵} ناک میں پانی چڑھائیے {۶} کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیے {۷} بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیے۔ (احیاء العلوم ج ۳ ص ۲۱۵) {۸} جس پر غصہ آ رہا ہے اُس کے سامنے سے ہٹ جائیے {۹} سوچئے کہ اگر میں غصہ کروں گا تو ہو سکتا ہے دوسرا بھی غصہ کرے اور بدلہ لے اور مجھے سامنے والے کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے {۱۰} اگر کسی کو غصے میں جھاڑ وغیرہ دیا تو خصوصیت کے ساتھ سب کے سامنے ہاتھ جوڑ کر اُس سے معافی مانگئے، اس…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.