Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

12 ربیع الاول کو خوشی منانی چاہیے یاغم ؟

Answered by
مولانا محمد بلال عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2037
Issued
16 ربیع الاول 1445ھ / 03 اکتوبر 2023ء

Question

بارہ ربیع الاول خوشی کا دن ہے یا غم کا دن؟ خوشی منانی چاہیے یا غم

Answer (beginning)

نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ ولادت کے متعلق زیادہ مشہور، اکثریت کا قول اور ماخوذ و معتبر یہی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول کو ہوئی ہے۔ چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت محمد دین و ملت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: ”اس میں اقوال بہت مختلف ہیں: دو، آٹھ، دس، بارہ، سترہ، اٹھارہ، باکیس۔ سات قول ہیں، مگر اشہر و اکثر و ماخوذ و معتبر بارہ ہو یں ہے، مکہ معظمہ میں ہمیشہ اسی تاریخ مکان مولد اقدس کی زیارت کرتے ہیں۔ کمافی المواهب والمدارج (جیسا کہ مواهب لدنیہ اور مدارج النبوۃ میں ہے) اور خاص اس مکان جنت نشان میں اسی تاریخ میلاد مقدس ہوتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.