Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوران نماز وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ کہاں سے شروع کرے؟
- Answered by
- مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2031
- Issued
- 10 ربیع الاول 1445ھ / 27 ستمبر 2023ء
Question
دوران نماز کسی کا وضوٹوٹ جائے تو وہ وضوکر کے وہیں سے نماز شروع کرے گا یا پھر نئے سرے سے نماز شروع کرنا ہوگی؟
Answer (beginning)
نماز کے دوران کسی کا وضوٹوٹ جائے تو وضوکر نے کے بعد اپنی بقیہ نماز وہیں سے پڑھ سکتا ہے (جبکہ بناکی تمام شرائط پائی جائیں) جہاں وضوٹوٹتا تھا البتہ جس رکن میں وضوٹوٹتا تھا اس کا اعادہ کرنا ہو گا اصطلاح شرع میں اس کو بنا کہتے ہیں۔ مگر افضل یہ ہے کہ دوبارہ نئے سرے سے نماز پڑھے اس کو استئناف کہتے ہیں۔ بناکی 13 شرائط ہیں اگر ان میں سے ایک بھی شرط معدوم ہو تو بناکر ناجائز نہیں ہے بلکہ نئے سرے سے نماز پڑھنا ہوگی۔ شرائط درج ذیل ہیں: (۱) حدیث موجب وضو ہو۔ (۲) اس کا وجود نادر نہ ہو۔ (۳) وہ حدیث ساوی ہو یعنی نہ وہ بندہ کے اختیار سے ہو نہ اس کا سبب۔ (۴) وہ حدیث اس کے بدن سے ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.