Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جنت میں جنتی عورتیں زیادہ خوبصورت ہونگی یا پھر جنتی حور؟

Answered by
مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2025
Issued
09 ربیع الاول 1445ھ / 26 ستمبر 2023ء

Question

کیا جنت میں جنتی عورتیں حوروں سے زیادہ خوبصورت ہوں گی؟

Answer (beginning)

اس میں اختلاف ہے، ایک قول یہ ہے کہ حور زیادہ خوبصورت ہوگی جبکہ دوسرا قول یہ ہے کہ دنیاوی عورتیں جو جنت میں جائیں گی وہ حوروں سے زیادہ خوبصورت ہوں گی کہ ان پر عبادات کا حسن بھی ہو گا، اس دوسرے قول کو ہی زیادہ علمائے اختیار کیا ہے اور حدیث سے بھی اس کی تائید نکلتی ہے۔ چنانچہ مجمع الزوائد میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ایک طویل حدیث مبارکہ میں ہے "قلت: يا رسول الله، أنساء الدنيا أفضل أم الحور العين؟ قال: "نساء الدنيا أفضل من الحور العين كفضل الظهارة على البطانة". قلت: يا رسول الله، وبم ذلك؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.