Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
علمِ جفر کیا ہے ؟ نیز علم جفر کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
- Answered by
- ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2021
- Issued
- 12 ربیع الاول 1445ھ / 29 ستمبر 2023ء
Question
علم جفر کیا ہے، علم جفر کی شرعی حیثیت کیا ہے، علم جفر کیا سادات کے ساتھ خاص ہے، کیا اس علم سے لوح محفوظ کا علم بھی حاصل ہو جاتا ہے؟ اس علم کے بارے میں علماء اہلسنت کی کوئی کتاب ہو، تو ضرور میری رہنمائی فرمائیں۔
Answer (beginning)
علم جفر کے متعلق اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (سال وفات: 1340ھ / 1921ء) لکھتے ہیں: جفر بیگ نہایت نفیس جائز فن ہے، حضرات اہل بیت کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم کا علم ہے، امیر المومنین مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے اپنے خواص پر اس کا اظہار فرمایا اور سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے معرض کتابت میں لائے۔ کتاب منقطاب جفر جامع تصنیف فرمائی۔ علامہ سید شریف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شرح مواقف میں فرماتے ہیں: امام جعفر صادق نے جامع میں ماکان وماکون تحریر فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.