Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسلمان کے دنیا سے جانے کے بعد مسلمان ارواح کی آپس میں ملاقات
- Answered by
- مولانا محمد بلال عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-1994
- Issued
- 28 صفر 1445ھ / 15 ستمبر 2023ء
Question
جب مسلمان دنیا سے پردہ فرما لیتے ہیں تو کیا یہ آپس میں اپنے سے پہلے جانے والوں سے ملاقات کرتے ہیں؟
Answer (beginning)
جی ہاں مسلمانوں کی روحیں باہم ملاقات کرتی ہیں۔ چنانچہ حضور نبی رحمت، شفیع امت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومنین کی روحیں ایک دن کی مسافت پر ایک دوسرے سے ملتی ہیں حالانکہ ان میں سے کسی نے دوسرے کو نہیں دیکھا ہوتا۔“ (مسند امام احمد بن حنبل، حدیث 7048، ج 11، ص 626، مؤسسة الرسالة) حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کائنات، شہنشاہ موجودات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مومن کی روح قبض کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے مہربان بندے اسے ایسے ملتے ہیں جیسے دنیا میں کسی خوشخبری دینے والے سے ملتے ہیں اور کہتے ہیں: ارے دیکھو! تمہارا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.