Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت آدم علیہ السلام کی عمر کتنی تھی ؟

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
Fatwa no.
WAT-1987
Issued
26 صفر 1445ھ / 13 ستمبر 2023ء

Question

حضرت آدم علیہ السلام کے وصال فرمانے کے وقت ان کی عمر کیا تھی اور انہوں نے اپنی عمر حضرت داؤد علیہ السلام کو جب دی تھی تب ان کی عمر 65 سال مقرر ہوئی تھی اور جب حضرت شیث علیہ السلام پیدا ہوئے، تب ان کی عمر 130 سال تھی۔ آپ یہ تفصیل سے بتادیجیے۔

Answer (beginning)

حضرت آدم علیہ السلام کی عمر مبارک، بوقت وصال آپ کی اولاد اور حضرت داؤد علیہ السلام کو عمر دینے کے متعلق تفصیل درج ذیل ہے: چنانچہ آپ کی عمر مبارک کے متعلق عجائب القرآن میں تفسیر صاوی کے حوالے سے ہے: حضرت آدم علیہ السلام کی کنیت ابو محمد یا ابو البشر اور آپ کا لقب "خلیفۃ اللہ" ہے اور آپ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے نبی ہیں۔ آپ نے نو سو ساٹھ برس کی عمر پائی اور بوقت وفات آپ کی اولاد کی تعداد ایک لاکھ ہو چکی تھی۔ جنہوں نے طرح طرح کی صنعتوں اور عمارتوں سے زمین کو آباد کیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.