Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
گاڑی کی سیٹ پاک کرنے کا طریقہ
- Answered by
- ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
- Fatwa no.
- WAT-1976
- Issued
- 24 صفر 1445ھ / 11 ستمبر 2023ء
Question
بچے نے گاڑی کی سیٹ پر پیشاب کر دیا ہے اس کو کیسے پاک کریں، ابھی تو سیٹ سوکھی ہوئی ہے، مگر ہمارے ہاں سردیوں میں برف باری بھی ہوتی ہے اور کبھی کپڑے گیلے بھی ہوتے ہیں تو اس سیٹ کو کیسے استعمال کے قابل بناسکتے ہیں۔
Answer (beginning)
سوال میں بیان کردہ مسئلے کی بنیادی طور پر ممکنہ دو صورتیں ہو سکتی ہیں۔ (1) بچے اگر گاڑی کی سیٹ پر پیشاب کر دے اور سیٹ ایسی چیز کی بنی ہوئی ہو کہ اس میں مسام ہوں اور اس میں لیکوڈ چیز جذب ہو جاتی ہو، (جیسا کہ عموماً سیٹ ایسی ہی ہوتی ہے) نیز اس پر کوئی ایسی چیز بھی نہ چڑھائی گئی ہو جو اس میں پیشاب جذب ہونے سے مانع ہو، تو اس کو پاک کرنے کے لیے دھونا ضروری ہے، خواہ پیشاب کی تری ابھی موجود ہو یا خشک ہو چکی ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.