Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کوے کی اقسام اور ان کے احکام
- Answered by
- مولانا محمد انس رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-1970
- Issued
- 22 صفر 1445ھ / 09 ستمبر 2023ء
Question
سیدی اعلیٰ حضرت نے کون سے کوے کو کھانے کیلئے حلال قرار دیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ وہ کو اجس کے پاؤں اور چونچ ریڈ ہوتے ہیں وہ کھانے کے قابل حلال ہوتا ہے، وہ صرف دانے کھاتا ہے؟ کیا آپ برائے کرم واضح کر سکتے ہیں کہ کون سا کو حلال ہے اور کون سا حرام ہے؟
Answer (beginning)
کتب فقہ میں کوے کو غراب کے لفظ سے بیان کیا گیا ہے، جس کی اقسام اور ان کے احکام درج ذیل ہیں: (الف) عام طور پر ہمارے علاقوں میں جو کواپایا جاتا ہے کہ اکثر سیاہ اور اس کی گردن کی طرف کچھ سفیدی بھی سیاہی کے ساتھ ہوتی ہے، اسے غراب انفع کہا جاتا ہے، یہ خبیث پرندہ ہے، زخمی جانوروں پر آتا ہے، پرندوں کے بچوں کو اپنے پنجوں سے شکار کر کے کھاتا ہے، اس کے علاوہ دانہ وغیرہ بھی کھالیتا ہے، اس کا کھانا بالاتفاق حرام ہے۔ (ب) اسی حکم میں پہاڑی کو ابھی داخل ہے کہ بڑا اور ایک رنگ کا مکمل سیاہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کوے کی دو قسمیں ہیں ان میں سے ایک کو غراب زرع یعنی کھیتی کا کو اور دوسرے کو عقدق کہتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.