Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ٹیچر ڈے منانا کیسا ہے؟

Answered by
مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-1960
Issued
19 صفر 1445ھ / 06 ستمبر 2023ء

Question

میرا سوال یہ ہے کہ عالمی سطح پر پانچ اکتوبر کو ٹیچرزڈے منایا جاتا ہے کیا وہ منانا جائز ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ٹیچرزڈے منانا جائز نہیں کیونکہ غیر مذہب لوگ بھی مناتے ہیں۔

Answer (beginning)

ٹیچرزڈے منانا جائز ہے اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے شکر و احسان کی بجا آوری ہے اور اپنے استاد کی جائز تعظیم جس طرح بھی کی جائے درست ہے۔ جبکہ اس میں کوئی اور شرعی خرابی نہ ہو اور منانے والوں کی نیت غیر مذہب لوگوں کے ساتھ تشبہ بھی نہ ہو۔ کیونکہ تشبہ وہی مکروہ ہے جس میں کرنے والے کی نیت تشبہ کی ہو یا وہ چیز ان غیر مذہب لوگوں کی خاص علامت ہو یا فی نفسہ شرعاً اس میں کوئی حرج ہو۔ اور ٹیچرزڈے منانے میں یہ چیزیں نہیں کہ یہ غیر مذہبوں کا شعار خاص بھی نہیں اور فی نفسہ شرعاً بھی اس میں کوئی حرج نہیں، جبکہ تشبہ کی نیت سے نہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.