Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگر مسبوق نے امام کے پیچھے ثنا پڑھ لی تو کیا امام کے سلام کے بعد دوبارہ پڑھے گا؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-1952
Issued
14 صفر 1445ھ / 01 ستمبر 2023ء

Question

ایک شخص جماعت کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنے گیا، اور اس کی ایک رکعت نکل چکی تھی، وہ امام صاحب کے ساتھ دوسری رکعت کے قیام میں شامل ہو گیا، اور اس کے بعد اس نے ثنا (سبحانک اللہم) پڑھ لیا، اب جب وہ امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ ایک رکعت پڑھنے کھڑا ہو گا، تو کیا اس کی ابتدا میں بھی ثنا پڑھے گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

مذکورہ صورت میں ایسا شخص امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ رکعت کے شروع میں دوبارہ ثنا نہیں پڑھے گا۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ مسبوق کیلئے ثنا پڑھنے سے متعلق حکم شرعی یہ ہے کہ مسبوق اگر جبری نماز کی اس رکعت میں شامل ہو جس میں امام جبری یعنی بلند آواز سے قراءت کر رہا ہو تو اب مسبوق کیلئے حکم یہ ہے کہ امام کے ساتھ شامل ہونے کے بعد ثمانہ پڑھے، پھر امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑا ہو تو اس کی ابتدا میں ثنا پڑھ لے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.