Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
الجیش نام رکھنا کیسا ہے ؟
- Answered by
- مولانا محمد نوید چشتی عطاری
- Fatwa no.
- WAT-1945
- Issued
- 11 صفر 1445ھ / 29 اگست 2023ء
Question
"الجیش" نام رکھنا کیسا اور اس کا معنی بھی بتادیجیے؟
Answer (beginning)
الجیش کا معنی لشکریا فوج کے ہیں۔ فی نفسہ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے میں تو حرج نہیں ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچے کا اصل نام محمد رکھا جائے تاکہ اسم محمد کی برکتیں حاصل ہوں کہ احادیث مبارکہ میں نام محمد کی برکات وارد ہوئی ہیں: کنز العمال میں بحوالہ رافعی عن ابی امامہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”من ولد له مولود ذکرفسماه محمدا حبابی وتبرکاباسمی کان هوومولوده فی الجنة“ ترجمہ: جس کے ہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نام سے برکت حاصل کرنے کے لئے اس کا نام محمد رکھے تو وہ اور اس کا بیٹا دونوں جنت میں جائیں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.