Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انبیاء و رسل علیہم الصلوۃ والسلام کے بعد فضیلت کی ترتیب

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-1935
Issued
10 صفر 1445ھ / 28 اگست 2023ء

Question

انبیاء ورسل بشر و ملائکہ کے بعد انسانوں میں سب سے افضل کون ہے، نیز فضیلت کی ترتیب بھی بیان کر دیں؟

Answer (beginning)

تمام صحابہ کرام اور تابعین عظام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا اس بات پر اجماع ہے کہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے بعد تمام انسانوں میں افضل حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، پھر حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ہیں اور یہی عقیدہ مسلک حق اہلسنت و جماعت کا ہے اور اس عقیدے پر بکثرت احادیث نبویہ، آثار صحابہ و اقوال ائمہ ہیں، ان کے بعد فضیلت کی ترتیب کے بارے میں جمہور اہلسنت کا موقف یہ ہے کہ شیخین کر یمین کے بعد افضل حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں اور پھر حضرت مولانا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ افضل ہیں، ان کے بعد پھر بقیہ عشرہ مبشرہ، اور حضرات حسین کر یمین اور اصحاب بدر…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.