Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرحان نام رکھنا کیسا ہے ؟
- Answered by
- مولانا محمد نوید چشتی عطاری
- Fatwa no.
- WAT-1881
- Issued
- 20 محرم الحرام 1445ھ / 08 اگست 2023ء
Question
فرحان نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی بھی بتادیں۔
Answer (beginning)
فرحان کا معنی ہے: خوش، شاداں۔ فیروز اللغات میں ہے "فرحان: شاداں۔ خوش۔ مگن۔" (فیروز اللغات، ص 927، فیروز سنن، لاہور) معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست ہے۔ البتہ! بچوں کے نام رکھنے میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ لڑکے کا نام اولا صرف "محمد" رکھا جائے تاکہ نام محمد رکھنے کی جو فضیلت ہے وہ حاصل ہو اور پھر پکارنے کے لیے انبیاء، صحابہ، اولیاء وغیرہ نیک لوگوں کے نام پر نام رکھا جائے، تاکہ ان کی برکت حاصل ہو۔ اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی جو ترغیب ارشاد فرمائی گئی، اس پر عمل بھی ہو۔ بہار شریعت میں ہے "بچے کا اچھا نام رکھا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.