Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

محمد صالح نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
Fatwa no.
WAT-1879
Issued
20 محرم الحرام 1445ھ / 08 اگست 2023ء

Question

محمد صالح نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

"محمد صالح" نام رکھ سکتے ہیں۔ "صالح" کا معنی ہے: نیک و پرہیزگار۔ (المنجد، صفحہ 479، مطبوعہ خزینہ علم و ادب، لاہور) نیز "صالح" ایک نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام ہے۔ اور حدیث پاک میں انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے "عن أبي وهب الجشمي، و كانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء» ترجمہ: صحابی رسول حضرت ابو وہب الجشمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ناموں پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.