Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ہفتے کے دن کاروزہ رکھنا کیسا ؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-1873
Issued
16 محرم الحرام 1445ھ/04 اگست 2023ء

Question

کیا سنیچر کوروزہ رکھنا منع ہے؟

Answer (beginning)

سنیچر یعنی ہفتہ والے دن روزہ رکھنا مطلقاً ممنوع یا مکروہ نہیں ہے بلکہ اس کی کچھ صورتیں ہیں: (1) خاص صرف ہفتہ کے دن قصداً روزہ رکھنا۔ یہ مکروہ تنزیہی ہے یعنی جائز ہے لیکن نہ رکھنا بہتر۔ (2) خاص ہفتہ کے دن کاروزہ یہودیوں سے مشابہت کی نیت سے رکھنا۔ یہ مکروہ تحریمی ہے یعنی ناجائز و گناہ ہے۔ (3) مذکورہ دونوں صورتیں نہ ہوں جیسے کوئی شخص اپنے معمول کے روزے رکھ رہا ہے اور در میان میں ہفتہ آجائے، یا مستحب روزے ہفتہ کے دن آجائیں، یا ہفتہ کے ساتھ، آگے یا پیچھے ایک اور دن بھی روزہ رکھ رہا ہے۔ یہ بالکل بلا کراہت جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.