Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دکان میں کپڑوں والی ڈمی رکھنا کیسا ہے ؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-1858
Issued
14 محرم الحرام 1445ھ/02 اگست 2023ء

Question

کپڑے کی دکان والے اپنی دکانوں میں پتلے رکھتے ہیں اور اس پر کپڑے پہنائے ہوتے ہیں کیا اس طرح پتلے رکھنے سے دکان میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے؟

Answer (beginning)

اولاً تو یہ مسئلہ یاد رکھیں کہ جاندار کا پتلا بنانا جس میں چہرہ کے اعضاء واضح ہوں سخت ناجائز و حرام ہے کہ اسلام میں بلا عذر شرعی تصویر بنانا، بنوانا شرعاً ناجائز و حرام ہے۔ اسی طرح اس کو دکان وغیرہ کسی جگہ بطور تعظیم رکھنا بھی ناجائز و حرام ہے کہ احادیث مبارکہ میں اس کی بہت سخت و عیدی بیان ہوئی ہیں بلکہ جاندار کی تصویر کے مقابلے میں ان کے مجسموں کی حرمت تو اور بھی زیادہ ہے۔ البتہ اگر چہرہ نہ ہو تو تصویر کے حکم میں نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.