Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اذان میں نامِ مبارک سن کر درود پاک پڑھنا
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1699
- Issued
- 22 محرم الحرام 1446ھ / 29 جولائی 2024ء
Question
اذان میں جب مؤذن اشہدان محمد رسول اللہ کہتا ہے، تو اس دوران درود پاک پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer (beginning)
دوران اذان بھی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی سن کر درود پاک پڑھ سکتے ہیں، بلکہ پڑھنا مستحب ہے۔ اذان کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام مبارک سن کر کیا کرنا چاہیے اس کے متعلق رد المحتار میں ہے ”یستحب أن یقال عند سماع الأولی من الشهادة: صلی الله علیک یا رسول الله، وعند الثانیة منها: قرت عینی بک یا رسول الله، ثم یقول: اللهم متعنی بالسمع والبصر بعد وضع ظفری الإبهامین علی العینین“ ترجمہ: مستحب ہے کہ مؤذن کی پہلی شہادت پر ”صلی اللہ علیک یا رسول اللہ“ کہا جائے اور دوسری پر ”قرت عینی بک یا رسول اللہ“ پھر انگوٹھوں کے ناخنوں کو آنکھوں پر رکھ کر کہے: ”اللهم…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.