Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شرمگاہ میں دخول کئے بغیرشوہر کو انزال ہوگیا، تو بیوی پر غسل فرض ہوگا یا نہیں؟
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1697
- Issued
- 11 شوال المکرم 1445ھ / 20 اپریل 2024ء
Question
شوہر نے بیوی کی شرمگاہ میں اپنی شرمگاہ داخل نہیں کی، باہر مس کرنے سے ہی شوہر کو بیوی کی ران پر انزال ہو گیا، تو اس صورت میں بیوی پر بھی غسل فرض ہو گیا نہیں؟
Answer (beginning)
اس صورت میں جبکہ شوہر نے بیوی کی شرمگاہ میں دخول نہیں کیا اور باہر ہی شوہر کو انزال ہو گیا، تو بیوی پر غسل فرض نہیں ہو گا بشرطیکہ بیوی کو انزال نہ ہو اہو، ورنہ انزال کے سبب بیوی پر بھی غسل لازم ہو گا۔ یو نجی اگر اس وقت بیوی کو انزال، تو نہیں ہو لیکن شوہر کی منی عورت کی شرمگاہ میں داخل ہونے کی وجہ سے بیوی کو حمل ٹھہر گیا، تو بیوی پر وقتِ جماعت سے غسل کا حکم ہو گا اور وقتِ جماعت سے جب تک غسل نہیں کیا، غسل کرنے کے بعد ان تمام نمازوں کا اعادہ لازم ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.