Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

والدہ کے ماموں سے پردہ کا حکم

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1696
Issued
13 رمضان المبارک 1445ھ / 24 مارچ 2024ء

Question

کیا اپنی والدہ کے سگے ماموں سے بھی پردہ ہوتا ہے؟

Answer (beginning)

اپنی والدہ کے سگے ماموں سے پردہ نہیں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”جزئیات کے بارے میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اپنی فرع اور اپنی اصل کتنی بعید ہو مطلقاً حرام ہے، اور اپنی اصل قریب کی فرع اگرچہ بعید ہو حرام ہے، اور اپنی اصل بعید کی فرع بعید حلال، اپنی فرع جیسے بیٹی پوتی نواسی کتنی ہی دور ہو اور اصل ماں دادی نانی کتنی ہی بلند ہو اور اصل قریب کی فرع یعنی اپنی ماں اور باپ کی اولاد یا اولاد کی اولاد کتنی ہی بعید ہو اور اصل بعید کی فرع قریب جیسے اپنے دادا، پردادا، نانا، دادی، پردادی، نانی، پر نانی کی بیٹیاں یہ سب حرام ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.