Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جہاز میں سفر کے دوران روزہ کب افطار کیا جائے؟

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1695
Issued
24 رمضان المبارک 1445ھ / 04 اپریل 2024ء

Question

رمضان میں روزہ رکھا ہو اور اٹلی سے دن کے ساڑھے تین بجے بذریعہ فلائٹ دیتی جانا ہو جو دیتی میں رات کو ساڑھے دس یا گیارہ بجے پہنچے گی، تو روزہ کس ٹائم پر کھولیں گے کیا فلائٹ سے اترنے کے بعد روزہ کھولنا ہو گا؟

Answer (beginning)

ایسا نہیں ہے کہ دس گیارہ بجے جب آپ اتریں گے تب ہی روزہ کھولنا ہو گا، بلکہ حکم یہ ہے کہ ہوائی جہاز میں جہاں سورج غروب ہو وہاں افطار کر سکتے ہیں، آپ فضائیں ہوں اور سامنے سورج نظر آرہا ہو تو جب تک سورج غروب نہ ہو جائے تب تک افطار نہیں کر سکتے، جب سورج غروب ہو جائے، تو اس وقت روزہ افطار کریں۔ فتاوی فقہیہ ملت میں ہے: ”سورج ڈوبنے کا اعتبار اسی جگہ کا ہو گا جہاں روزہ دار ہے، تو جب ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے کو سورج نظر آرہا ہے تو شہر کے برابر جہاز پہنچنے پر اس شہر کے وقت کے اعتبار سے افطار کرنا ہر گز جائز نہیں کہ اس کے حق میں ابھی سورج ڈوبانی نہیں، لہذا اس پر لازم ہے کہ جب اوپر کے اعتبار سے سورج…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.