Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایک سال کی نمازوں کا فدیہ دینے کا طریقہ

Answered by
مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1687
Issued
17 شوال المکرم 1446ھ / 26 اپریل 2024ء

Question

ایک سال کی نمازوں کا فدیہ کس طرح دیں گے؟

Answer (beginning)

اگر کسی مرحوم کی ایک سال کی نمازوں کا فدیہ ادا کرنا ہو تو ہر دن کے حساب سے چھ نمازوں (پانچ فرائض اور ایک و تر واجب) کا حساب لگائیں، اس طرح سال کے ٹوٹل دنوں کو چھ سے ضرب دے دیں یعنی عیسوی سال کے حساب سے لگائیں تو ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں، اس کے مطابق ایک سال کی نمازیں 2190 بنیں، جن کا فدیہ ادا کرنا ہو گا۔ ہر نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر ہے، جس کا کسی شرعی فقیر مستحق زکوٰۃ کو دینا ضروری ہے۔ ایک صدقہ فطر کی مقدار 2 کلو سے 80 گرام کم کی ہوں یا اس کا آٹا یا اس کی رقم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.