Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے دن نیکیوں کا ثواب بڑھ جاتا ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1684
- Issued
- 24 شوال المکرم 1445ھ / 03 مئی 2024ء
Question
کیا جمعہ کے دن نیکیوں کا ثواب بڑھ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں! جمعہ المبارک کے دن ایک نیکی کا ثواب 70 نیکیوں کے برابر ہوتا ہے، اسی طرح معاذ اللہ! ایک گناہ کا عذاب بھی 70 گناہ بڑھا کر لکھا جاتا ہے۔ چنانچہ حکیم الامت، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ فرماتے ہیں: ”جمعہ کی ایک نیکی ستر کے برابر ہوتی ہے۔“ (مراۃ المناجیح، جلد 2، صفحہ 106، نعیمی کتب خانہ گجرات) ایک اور مقام پر فرماتے ہیں: ”کسی کو اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنا ہمیشہ ہی منع ہے خصوصاً جمعہ میں زیادہ منع کہ اس دن ایک گناہ کا عذاب بھی ستر گناہ ہے، ہاں اگر کوئی خود ہی اپنے اتنا دیا شیخ کے لیے جگہ چھوڑ دے تو ثواب کا مستحق ہے کہ دینی پیشو اکا احترام عبادت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.