Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نشہ کرنے والے کی ماں کو زکوۃ دینا
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1681
- Issued
- 18 شوال المکرم 1445ھ / 27 اپریل 2024ء
Question
ایک بیوہ عورت جس کا ایک بچہ بیرون ملک ہو اور ایک نشے کا عادی ہو ایسی عورت کوزکوۃ، صدقہ یا فطرانہ دے سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
مذکورہ عورت اگر شرعی فقیر ہے نیز سیدہ یا ہاشمیہ نہیں ہے، تو اسے صدقات نافلہ کے ساتھ ساتھ صدقات واجبہ زکوۃ، فطرانہ وغیرہ بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ شرعی فقیر (جس کوزکوۃ و دیگر صدقات واجبہ دے سکتے ہیں) اس شخص کو کہتے ہیں کہ جس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد کسی بھی قسم کا مال نہ ہو یا ہو لیکن وہ اتنا مقروض ہو کہ اس مال سے اس کا قرض مانس کیا جائے، تو اس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر مال نہ رہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.