Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حالتِ احرام میں سر پر تیل لگانا

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1678
Issued
25 شوال المکرم 1445ھ / 04 مئی 2024ء

Question

کیا حاجی احرام کی حالت میں سرپر تیل لگا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

حاجی یونہی معتمر (یعنی عمرہ کرنے والا) احرام کی حالت میں خوشبودار تیل نہیں لگا سکتا، اسی طرح تیل اور زیتون کا تیل بھی نہیں لگا سکتا کہ یہ بھی خوشبو کے حکم میں ہے، اس کے علاوہ تیل استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ”روغن جمیلی وغیرہ خوشبودار تیل لگانے کا وہی حکم ہے جو خوشبو استعمال کرنے میں تھا۔“ (یعنی نہیں استعمال کر سکتے)۔۔۔ تیل اور زیتون کا تیل خوشبو کے حکم میں ہے اگرچہ ان میں خوشبو نہ ہو، البتہ ان کے کھانے اور ناک میں چڑھانے اور زخم پر لگانے اور کان میں ٹپکانے سے صدقہ واجب نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.