Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اعتکاف ٹوٹ گیا تو آئندہ رمضان قضا ہوگی یا اس کے علاوہ بھی کر سکتے ہیں؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1675
- Issued
- 18 رمضان المبارک 1445ھ / 29 مارچ 2024ء
Question
رمضان کے آخری عشرے کا سنت اعتکاف کسی سبب سے ٹوٹ گیا، تو کیا اگلے رمضان کے اندر ہی اس اعتکاف کی قضا کر سکتے ہیں یا رمضان کے علاوہ بھی کر سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
رمضان المبارک کے آخری عشرے کا سنت مؤکدہ اعتکاف کسی وجہ سے ٹوٹ جائے تو صرف ایک دن کی قضاء لازم ہے، اگر ماہ رمضان شریف کے دن ابھی باقی ہیں تو ان میں بھی قضا ہو سکتی ہے۔ اگر رمضان شریف گزر گیا تو کسی اور دن بھی قضا کی جا سکتی ہے لیکن چونکہ اس اعتکاف میں روزہ شرط ہے اس لیے عید الفطر کے دن اور ذوالحجۃ الحرام کی دسویں تا تیرہویں کے علاوہ ہی اعتکاف کریں کہ ان پانچ دنوں کے روزے رکھنا مکروہ تحریمی ہیں۔ نیز اعتکاف کی قضا آئندہ ماہ رمضان المبارک میں کریں تب بھی اعتکاف کی قضا ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.