Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کفار کے مال سے تعجب نہ کرو
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1661
- Issued
- 30 شوال المکرم 1445ھ / 09 مئی 2024ء
Question
قرآن میں ایک جگہ موجود ہے کہ کفار کے مال سے کبھی تعجب نہ کرنا، اس سے کیا مراد ہے؟
Answer (beginning)
تعجب نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ کافروں کے مردود ہونے کے باوجود ان کی مالداری دیکھ کر حیرت نہ کرو۔ اس لیے کہ مال کی کثرت کے اس چکر میں کافروں کا سراسر نقصان ہی ہے کہ محنت سے مال جمع کرتے ہیں، مشقت سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور پھر حسرت سے اس مال کو چھوڑ کر مر جاتے ہیں۔ اللہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے: "فَلَا تُعْجِبْكَ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَتَزْهَقَ أَنْفُسُهُمْ وَهُمْ كَافِرُونَ" ترجمہ: کفر الایمان: تو تمہیں ان کے مال اور ان کی اولاد کا تعجب نہ آئے اللہ یہی چاہتا ہے کہ دنیا کی زندگی میں ان چیزوں سے ان پر…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.