Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عذر کے سبب پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ لگنے والے شخص کے پیچھے نماز کا حکم

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1666
Issued
16 شوال المکرم 1445ھ / 25 اپریل 2024ء

Question

ہماری مسجد کے امام صاحب کی ٹانگ کا آپریشن ہوا ہے، تکلیف کی وجہ سے سجدے میں ان کے پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہیں لگتا اور تشہد میں بھی سیدھا پاؤں کھڑا نہیں کرتے، کیا اس عذر کی حالت میں ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر امامت کے عدم جواز کی کوئی اور وجہ نہیں تو ان کا امام بننا بالکل جائز ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز ہے، کہ فقہا نے ایسے شخص کی امامت کو جائز فرمایا ہے جس شخص کا ہاتھ یا ٹانگ کئی ہونے یا ان میں ٹیڑھے پن وغیرہ کے سبب نماز کی سنتیں بلکہ واجبات وغیرہ بھی ترک ہوتے ہوں، ہاں زیادہ سے زیادہ اس کی امامت اس وقت خلافِ اولیٰ ہے جبکہ جماعت میں کوئی اس سے زیادہ یا اس کے برابر مسائل نماز و طہارت جانتا ہو ورنہ یہی احق و اولیٰ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.