Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

لے پالک کو سگے بھانجے کی بیوی سے دودھ پلوایا تو حرمت رضاعت کا حکم

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1665
Issued
01 ذوالقعدہ الحرام 1445ھ / 10 مئی 2024ء

Question

میں نے ایک پٹی کو دلی ہے، جس کی عمر ابھی تقریباً دو سال دس ماہ ہے، میں اس کے ساتھ رضاعت کارشتہ قائم کرنا چاہتا ہوں، اگر میرے سگے بھانجے کی بیوی اس کو دودھ پلا دے، تو کیا میرا اس سے رضاعی رشتہ قائم ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب اس پٹی کی عمر ڈھائی سال سے زیادہ ہو چکی ہے تو اب دودھ کارشتہ کسی صورت قائم نہیں ہو سکتا، اس لیے کہ شرعی اصولوں کے مطابق بچے کو اسلامی سال کے حساب سے دو سال کی عمر تک دودھ پلانا جائز ہے، اس کے بعد دودھ پلانا حرام ہے تاہم ڈھائی سال کی عمر ہونے سے پہلے دودھ پلا دیا جائے، تو رضاعت کارشتہ قائم ہو جاتا ہے لیکن جب بچے ڈھائی سال کا ہو جائے، تو اس کے بعد دودھ پلانے سے رضاعت کارشتہ نہیں بنتا، لہذا جب پٹی کی عمر 2 سال 10 ماہ ہو گئی ہے، تو اب اس کو دودھ پلانا بھی حرام ہے اور اس سے رضاعت کارشتہ بھی قائم نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.