Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حارث شیطان کا نام ہے ؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ؟
- Answered by
- مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1621
- Issued
- 17 رمضان المبارک 1445ھ / 28 مارچ 2024ء
Question
کچھ دن پہلے مسجد درس میں امام صاحب جو کہ عالم بھی ہیں انہوں نے بتایا کے شیطان کا نام حارث تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ جب یہ شیطان کا نام تھا، تو یہ نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
شیطان جب ابلیس نہیں بنا تھا تب عزازیل کے علاوہ بھی اس کے کئی نام منقول ہیں جن میں سے ایک حارث بھی ہے جب وہ مردود ہو تو حارث نہ رہا اس سے یہ بات واضح ہے کہ حارث نام اچھا ہے اور اس کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ 'حارث' کے معنی ہے کمانے والا، یہ نام صحابہ کرام و تابعین عظام کے ناموں میں سے ہے، نیز حدیث شریف میں حارث نام کو سب سے سچے ناموں میں شمار کیا گیا ہے۔ لہذا یہ نام رکھنا بالکل جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.