Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرے کی ادائیگی کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو حکم؟

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1494
Issued
17 شعبان اعظم 1445ھ / 28 فروری 2024ء

Question

عمرہ کے دوران کسی رکن میں وضوٹوٹ جائے، تو کیا کرے، جیسا کہ طواف کعبہ میں یا سعی میں؟

Answer (beginning)

بغیر وضو کے طواف کرنا جائز نہیں ہے، لہذا دوران طواف وضوٹوٹ جانے پر دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔ اگر چار سے کم چکر لگائے تھے کہ وضوٹوٹ گیا اور وضو کرنے چلے گئے، تو اس صورت میں آپ کو اختیار ہو گا کہ واپس آکر اسی پہلے طواف پر بنا کریں یعنی جتنے پھیرے رہ گئے تھے صرف وہی کر لیں گے، تو طواف پورا ہو جائے گا، نئے سرے سے شروع کرنا ضروری نہیں، البتہ یہ بھی اختیار ہے کہ نئے سرے سے شروع کریں، اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور اس صورت میں اس پہلے طواف کو پورا کرنا ضروری نہیں۔ البتہ اگر چار یا زیادہ پھیرے کر لیے تھے، تو اب وضو کے بعد واپس آکر نئے سرے سے نہیں کر سکتے، جہاں سے چھوڑنا وہیں سے کرنا ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.