Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قلموں کے نیچے کے بال گھنگریالے ہونے کی وجہ سے کاٹنا
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1526
- Issued
- 05 رمضان المبارک 1445ھ / 16 مارچ 2024ء
Question
اگر کسی کی ایک مشت داڑھی پوری ہے، لیکن کان کے قریب والے حصے میں جو بال ہیں وہ گھنگریالے ہیں، تو کیا وہ ان بالوں کو کاٹ سکتا ہے؟ نیز داڑھی اگر نیچے سے ایک مشت مکمل ہو تو سائٹوں سے خوبصورتی کے لئے کٹوا سکتا ہے؟
Answer (beginning)
اگر کوئی شخص اپنے کانوں کے برابر والے بالوں میں سے وہ بال چھوٹے کرواتا ہے کہ جو قلموں سے نیچے، داڑھی کا حصہ ہیں تو وہ گنہگار ہو گا کیونکہ داڑھی کے بالوں کو لمبائی اور چوڑائی ہر طرح سے ایک مشت پوری ہونے سے پہلے تھوڑا یا زیادہ کاٹنا، ناجائز و گناہ ہے۔ البتہ جو بال ایک مٹھی سے بڑے ہوچکے ہوں، ان کو کاٹ کر ایک مٹھی کی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ یادر ہے کہ ایک مشت یعنی ٹھوڑی کے نیچے چار انگل داڑھی رکھنا واجب ہے۔ داڑھی کی حد کو آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ داڑھی قلموں کے نیچے سے کنپٹیوں، جڑوں اور ٹھوڑی پر جمتی ہے، اور عرضاً اس کا بالائی حصہ کانوں اور گالوں کے بیچ میں ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.