Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیوی کماتی نہیں، تو کیا اس کی طرف سے شوہر پر قربانی لازم ہوگی؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1515
- Issued
- 27 شعبان / 1445ھ / 09 مارچ 2024ء
Question
بیوی کماتی نہیں ہے، کیا اس کی طرف سے اس کے شوہر کو قربانی کرنا ہوگی؟ نیز اگر شوہر کے والد فوت ہو چکے ہوں، ان کی طرف سے قربانی کرنا ٹھیک رہے گا یا اپنی زندہ بیوی کی طرف سے؟
Answer (beginning)
بہت سے کمانے والے افراد ایسے ہوتے ہیں جن پر قربانی واجب نہیں ہوتی اور بہت سے افراد ایسے ہوتے ہیں کہ جو بالکل نہیں کماتے، لیکن ان پر قربانی واجب ہونے کی شرائط پائے جانے کی صورت میں قربانی واجب ہوتی ہے۔ لہذا یہ ذہن نشین کر لیں کہ قربانی لازم ہونے کے لئے کمانا شرط نہیں ہے۔ بہر حال شرائط کی موجودگی میں آپ کی زوجہ پر قربانی لازم ہوتی ہے تو قربانی کرنا آپ کی زوجہ ہی پر لازم ہوگا، اس صورت میں وہ خود اپنی رقم سے قربانی کریں گی، نہیں کریں گی تو گناہ بھی انہی کو ہوگا، آپ اس وجہ سے گنہگار نہیں ہوں گے البتہ آپ اپنی زوجہ کی اجازت سے اس کی قربانی کروادیں تو یہ عمل جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.