Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بارش ، آندھی وغیرہ کے وقت سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر کہنا
- Answered by
- مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1499
- Issued
- 20 شعبان / 1445ھ / 02 مارچ 2024ء
Question
کیا ایسا شرعی حکم ہے کہ بارش، آندھی / طوفان، مطلع ابر آلود یا پھر اس کے علاوہ روٹین سے ہٹ کر موسم میں تبدیلی ہو تو اس دوران یہ ذکر (سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر) نہیں کئے جاسکتے یا پھر ان میں کوئی ایک ذکر ہو سکتا ہے؟
Answer (beginning)
ہر غیر نارمل موسم میں ایسا نہیں ہے بلکہ مرا سیل ابی داؤد میں حضرت سیدنا عبید اللہ بن ابو جعفر رحمۃ اللہ علیہ سے مرسلا روایت ہے کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”إذا سمعتم الرعد فسبحوا ولا تكبروا“ یعنی جب تم بادل کی گرج سنو تو اللہ پاک کی تسبیح کرو، تکبیر نہ کہو۔ (مرا سیل ابی داؤد، باب ماجاء فی المطر، جلد 1، صفحہ 356، الحدیث: 531، مؤسسة الرسالة، بيروت) خیال رہے کہ بادل کی گرج کے وقت تکبیر کہنا، ناجائز نہیں ہے، ہاں تکبیر سے بہتر اس موقع پر تسبیح و تحمید ہے یعنی سبحان اللہ اور الحمد للہ کہنا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.