Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازی کے پیچھے جاندار کی تصویر والا اسکول بیگ ہو،تو نماز کا حکم؟
- Answered by
- مولانا محمد ما جدر ضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1446
- Issued
- 20 رجب المرجب 1445ھ / 01 فروری 2024ء
Question
کسی کمرے میں ایسا سکول بیگ موجود ہو جس پر جاندار کی تصویر بنی ہوئی ہو یا انسانوں کی شکل والے کارٹون بنے ہوئے ہوں اس صورت میں اس کمرے میں پڑھی جانے والی نماز مکروہ تحریمی ہوگی جبکہ ایسا بیگ نمازی کے پیچھے ہو؟
Answer (beginning)
بیگ پر موجود تصویر اگر ایسی ہو کہ اسے زندہ تصور کیا جاسکے اور وہ پورے قد کی ہو مگر نمازی کے سامنے نہ ہو نمازی کے دائیں یا بائیں یا پیچھے ہو اگرچہ بطورِ تعظیم آویزاں ہو تو اس صورت میں نماز مکروہ تنزیہی ہوگی البتہ گھر میں ایسی تصویر بطورِ تعظیم رکھنا جائز نہیں ہے۔ جد المطار میں تصویر سے کراہت لازم ہونے سے متعلق ہے: ”ان علۃ کراہۃ التحریم فی الصلاۃ هو التشبہ بعبادۃ الوثن کمافی الھدایۃ والفتح وغیرہما فی الاقتناء هو وجودھافی البیت علی جھۃ التعظیم وهو المانع للملائکۃ عن الدخول فیہ فمقطوع الرأس او الوجه منتف فیہ الوجھان اما فاقد عضو آخر لا حیاۃ بدونہ کماتعارفوافی ’فوطوغرافیا‘ من تصویر النصف الاعلی او…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.