Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جہاز میں عورت نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1435
- Issued
- 11 رجب المرجب 1445ھ / 23 جنوری 2024ء
Question
جہاز میں سفر کے دوران اسلامی بہن نماز پڑھے گی یا نہیں، اگر پڑھے گی تو قبلہ کا اندازہ کیسے لگائے؟
Answer (beginning)
رن وے پر کھڑے ہوئے ہوائی جہاز اور ہوائیں پرواز کرتے ہوئے جہاز میں نماز ہو جاتی ہے لہذا اسلامی بہنوں کو بھی اس میں نماز پڑھنا ہوگی۔ یاد رہے ہوائی جہاز میں بھی کھڑے ہو کر قبلہ رخ ہی نماز ادا کی جائے گی اور قبلہ کا تعین کمپاس وغیرہ سے کیا جائے گا اگر ایسا کچھ موجود نہ ہو تو تحری کر کے نماز ادا کرے۔ فقیہ الہند علامہ مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”کشتی، ہوائی جہاز۔۔۔ کسی بھی چلتی ہوائی سواری میں نماز پڑھے تو بھی استقبال قبلہ شرط ہے افتتاح کے وقت بھی، اور در میان میں بھی، جیسے قبلہ بدلتا جائے یہ اپنی نماز میں گھومتا جائے جبکہ کوئی عذر نہ ہو۔۔۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.