Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
استنجا کرنے کے بعد قطرے آتے ہوں، تو نماز کس طرح پڑھے؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1400
- Issued
- 11 رجب المرجب 1445ھ / 23 جنوری 2024ء
Question
اگر کسی کو استنجا کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہوں تو ایسا شخص نماز کیسے پڑھے؟
Answer (beginning)
آپ کے سوال میں اس شخص کی مکمل کیفیت واضح نہیں ہے، البتہ اگر صورت حال یہ ہے کہ پیشاب کے بعد کچھ دیر تک قطرے آتے ہیں، پھر نارمل کیفیت ہو جاتی ہے، تو اس شخص پر استنبرا کے ذریعے رہ جانے والے پیشاب کے قطرے نکال دینا واجب ہے۔ استنبرا کے مختلف طریقے ہیں، جیسے کھانسا، پیر زمین پر مارنا، چلنا پھرنا، کوئی بھی ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے قطرے نکل جانے کا اطمینان حاصل ہو جائے۔ استنبرا کے بعد جب باقی رہ جانے والے قطرے نکل جانے کا یقین ہو جائے تو پھر استنجا وضو کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.