Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دلہن نے مہنگا میک اپ کیا ہو اور وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1373
Issued
27 جمادی الثانی 1445ھ / 10 جنوری 2024ء

Question

اگر کسی دلہن کا میک اپ کروانے کے بعد وضو ٹوٹ جائے، تو اس کے لیے کیا حکم ہو گا؟ میک اپ 30 سے 35 ہزار اور کوئی کوئی 60 سے 70 ہزار تک کا ہو تا ہے، تو کیا وضو کے لئے چہرہ وغیرہ اعضاء وضو دھونا لازم ہوں گے؟

Answer (beginning)

میک اپ کتنا ہی مہنگا کیوں نہ ہو اس کی وجہ سے وضو کرنے کا حکم ختم نہیں ہوتا، دلہن پر بدستور وضو کر کے ہی نماز پڑھنا شرعاً فرض رہے گا کیونکہ میک اپ کا خراب ہو جانا ایسا عذر نہیں ہے جس کے سبب تیمم کرنا جائز ہو۔ دلہن کا وضو ٹوٹ جائے اور فرض نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو تو وضو کر کے ہی نماز پڑھنا فرض ہے۔ البتہ ممکنہ صورت میں یہ ہو سکتا ہے کہ دلہن باوضو ہو کر میک اپ کروانے اور پھر اس وضو کو برقرار رکھے تاکہ نمازوں کے اوقات میں اس کو وضو نہ کرنا پڑے، یوں یہ باوضو حالت میں نماز بھی پڑھ لے گی اور میک اپ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.