Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ترتیبِ قرآن نزولِ قرآن کے مطابق کیوں نہیں رکھی گئی ؟
- Answered by
- مولانا عابد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1366
- Issued
- 13 رجب المرجب 1445ھ / 25 جنوری 2024ء
Question
جب قرآن پاک سورۂ علق سے نازل ہونا شروع ہوا، تو سورۂ بقرہ سے کیوں ترتیب دیا گیا؟ اگر کوئی اعتراض کرے کہ جس طرح اللہ پاک نے نازل فرمایا تھا اسی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں رکھا گیا، تو اس کا کیا جواب دیا جائے گا؟
Answer (beginning)
جواب سے پہلے یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ دین اسلام یا اس کی تعلیمات پر اعتراضات کرنے، ان کو اپنی عقل سے پرکھنے کے بجائے ان کو تسلیم کرنے میں ہی عافیت ہے۔ اگر کسی جگہ کوئی بات پوچھنی ہو تو اس کے لیے مناسب طریقہ، مناسب الفاظ استعمال کیے جائیں ورنہ کئی صورتوں میں بندہ کفر تک پہنچ سکتا ہے۔ قرآن کریم کی آیات مختلف مواقع پر نازل ہوئیں، اس میں کوئی اختلاف نہیں مگر اللہ تعالیٰ کے پاس قرآن کریم کی ایک ترتیب پہلے سے موجود تھی جس کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آیت نازل ہونے کے بعد حکم فرما دیتے کہ اس آیت کو فلاں سورت میں فلاں مقام پر رکھا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.