Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قضا نماز میں تخفیف کا حکم و طریقہ

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1347
Issued
01 رجب المرجب 1445ھ / 13 جنوری 2024ء

Question

قضاء نمازوں میں تخفیف بیان کی گئی ہے، کیا وہ تخفیف ہر رکعت میں کرنی ہے؟ مثلاً: اگر ظہر کی قضا کر رہے ہیں، تو جو چار فرائض پڑھتے ہیں، اس کی چاروں رکعات میں تخفیف کی جائے گی؟

Answer (beginning)

قضا نمازوں میں تخفیف کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ یہ اس شخص کے لیے بیان کی جاتی ہے جس کے ذمہ بہت زیادہ قضا نمازیں ہوں اور ادا کرنے میں شدید دشواری ہوگی تو وہ تخفیف کے ساتھ صرف فرائض و واجبات اور سنن موگدہ کی رعایت کرتے ہوئے فرائض اور عشاء کے وتر ادا کر لے اگر کوئی کسی نماز میں تخفیف نہیں کرنا چاہتا تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ مزید کار ثواب ہے۔ قضا نمازوں میں تخفیف کا طریقہ یہ ہے کہ: قضا ہر روز کی میں رکعتیں ہوتی ہیں، دو فرض فجر کے، چار ظہر، چار عصر، تین مغرب، چار عشاء کے اور تین وتر۔ نیت اس طرح کیجئے، مثلاً: ”سب سے پہلی فجر جو مجھ سے قضا ہوئی اُس کو ادا کرتا ہوں۔“ ہر نماز میں اسی طرح نیت کیجئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.