Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قعدہ کئے بغیر بھول کر پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا، تو حکم

Answered by
مولانا محمد کفیل رضاعطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1337
Issued
23 جمادی الثانی 1445ھ / 06 جنوری 2024ء

Question

اگر کوئی شخص چار رکعت نماز میں قعدہ اخیرہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور سجدہ نہیں کیا تو واپس لوٹ سکتا ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں! جو شخص نماز کا آخری قعدہ بھول کر کھڑا ہو جائے اسے حکم ہے کہ جب تک اس زائد رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور قعدہ کر کے سجدہ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل کرے، نماز درست ہو جائے گی۔ بغیر قعدہ کئے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہو جانے کے بعد، اگر واپس نہ لوٹا اور پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا تو فرض باطل ہو جائیں گے، البتہ نماز فاسد نہیں ہو گی بلکہ نفل ہو جائے گی اور اسے حکم ہو گا کہ مزید ایک رکعت ملائے، اور فرض نئے سرے سے پڑھے گا۔ نمازی قعدہ اخیرہ کیے بغیر کھڑا ہو جائے اور اگلی رکعت کا سجدہ بھی کر لے تو اس صورت میں فرض باطل ہو جاتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.