Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اظہارِمحبت کے حوالے سے حدیث پاک کی شرح

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
Web-1334
Issued
05 شعبان / 1445ھ / 16 فروری 2024ء

Question

میں نے سنا ہے کہ مکتب شریف میں یہ حدیث موجود ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم کسی سے محبت کرو تو اسے بتاؤ کہ تم اس سے محبت کرتے ہو تاکہ اس کے دل میں بھی تمہارے لئے محبت پیدا ہو۔ اس کی تشریح و وضاحت فرمادیں گے، کیونکہ آج کل جیسا ماحول ہے کہ بے حیاء جوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے ناجائز محبت کرتے ہیں وہ تو اپنی ناجائز دوستی پر مزید اصرار کریں گے کہ محبت کے اظہار کرنے کا حکم تو حدیث پاک میں موجود ہے۔ پھر گناہ اور بے حیائی مزید بڑھے گی۔

Answer (beginning)

احادیث طیبہ میں محبت کی خبر دینے کے متعلق یہ استقبالی حکم ایسی محبت کے بارے میں ہے جو محض اللہ عزوجل کی رض حاصل کرنے کے لیے اخلاص کے ساتھ کی جائے، ایسی محبت بندے کو اللہ عزوجل کے مزید قریب کر دیتی ہے، اجنبی نامحرم سے کی جانے والی ناجائز محبت ہر گز مراد نہیں بلکہ شریعت مطہرہ تو ناجائز شہوات کی تسکین کی خاطر ملنے اور دوستانہ تعلق رکھنے کی سخت ممانعت کرتی ہے ایسی ناجائز محبت نیکیوں کی طرف لے جانے کے بجائے انسان کو بے پردگی، بدکاری، زنا کری وغیرہ جیسے بڑے گناہوں میں مبتلا کر دیتی ہے اور کئی معاشرتی خرابیوں بلکہ قتل و غارت گری تک کا سبب بنتی ہے، گناہوں بھرے تعلقات رکھنے والوں کا مکتب شریف کی اس…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.